25 جون، 2023، 7:00 PM

فلسطین، بن گویر نے وحشیانہ حملوں کی حمایت کردی

فلسطین، بن گویر نے وحشیانہ حملوں کی حمایت کردی

غاصب صہیونی وزیر داخلہ نے مغربی کنارے میں صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی عوام اور ان کے املاک پر وحشیانہ حملوں کی حمایت کرتے ہوئے ان کو جاری رکھنے کی اپیل کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت کے شدت پسند وزیر داخلہ بن گویر نے یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف حملوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

صہیونیوں سے خطاب کرتے ہوئے بن گویر نے کہا کہ حالیہ ایام میں فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگاکر اچھا کام کیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ ہم آپ کی حمایت کرتے ہیں۔ ان حملوں کو جاری رکھیں اور مزید صہیونی بستیاں آباد کریں۔

بن گویر نے گذشتہ روز بھی غرب اردن میں بستیوں کی تعمیر کا عمل بڑھانے پر زور دیا تھا۔ صہیونی شدت پسندوں نے کئی مرتبہ مغربی کنارے میں کئی قصبوں پر حملہ کرکے فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔
 

News ID 1917407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha